• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مصر۔اسرائیل گیس پائپ لائن ایک سال میں تیرہویں مرتبہ تباہ

منگل 06-03-2012
in فلسطین
0
plf pipeline
0
SHARES
0
VIEWS

plf pipeline

نامعلوم مسلح افراد نے مصر کے جزیرہ نما سیناء سے اسرائیل اور اردن کے لیے گیس سپلائی کرنے والی پائپ لائن کو ایک سال میں تیرہویں مرتبہ تباہ کر دیا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مصری ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ گیس پائپ لائن میں دھماکہ اسرائیل اور مصرکے درمیان سرحد پر طبل کے مقام پرپیش آیا، جہاں کچھ ہی روزقبل ایک دھماکے میں گیس پائپ لائن کو اڑایا گیا تھا۔
عینی شاہدین کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شب ہونے والے اس دھماکے کے نتیجے میں آگ کے پچاس میٹر بلند شعلے اٹھتے دیکھے گئےہیں۔ واقعے کے فوری بعد گیس فراہم کرنے والی کمپنی "گیسکو” شہری دفاع،فائربرگیڈ اور سیکیورٹی فورسزکے اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
خیال رہے کہ مصر سے اسرائیل کو فراہم کردہ گیس کی پائپ لائن کو گذشتہ ایک سال کے دوران کئی مرتبہ دھماکوں سے تباہ کیا جاتا رہا ہے۔ گذشتہ پانچ فروری کو اسی مقام پر ہونے والے دھماکےکے بعد پائپ لائن کی سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، تاہم سخت سیکیورٹی کے باوجو دنامعلوم مسلح افراد پائپ لائن کو دھماکوں سے اڑا رہے ہیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.