مصر کے مطابق اس کی سکیورٹی فورسز نے جزیرہ نما سینا سے ایک اسرائیلی سکیورٹی اہلکار گرفتار کر لیا ہے، صہیونی فوجی غیر قانونی طور پر سرحد عبور کر کے سینا میں داخل ہوا تھا۔
مصری نیشنل سکیورٹی کے ایک عہدیدار نے پیر کی شام برطانوی خبر رساں ایجنسی ”رائٹرز“ کو بتایا کہ مصری سکیورٹی فورسز نے ہفتے کے روز ایک اسرائیلی فوجی کو گرفتار کیا جس سے تحقیقات جاری ہیں۔
مشرقی وسطی کی ایک خبر رساں ایجنسی کے مطابق حراست میں لیا گیا صہیونی روسی نژاد ہے ،جو اب اسرائیلی شہر تل ابیب میں مقیم تھا، گرفتاری کے بعد کی گئی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ اس کے پاس پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویز ہیں نہ ہی اس کا نام مصر میں داخل ہونے والے افراد کی فہرست میں شامل ہے۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
