اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس نے مصری فوج کے فیلڈ مارشل کی جانب سے صحرائے سیناء میں حماس کے زیر انتظام عسکری سیل کو ختم کرنے کے بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ حماس ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے کہا کہ حماس مصری فوج کے اس طرح کے دعووں کو مکمل طور پر مسترد کرتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حماس کا صحرائے سینا میں کوئی سیل موجود نہیں ہے، مصری عسکری قیادت اس طرح کے بیانات مصری بحران کو فلسطینی قوم کی جانب منتقل کرنے کے لیے دے رہی ہے۔
قبل ازیں مصر کے ذرائع ابلاغ نے کرنل احمد وصفی کی طرف یہ بیان منسوب کیا تھا کہ مصر کی مسلح افواج نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سینا میں حماس کے متعدد سیلز کو ختم کر دیا ہے اور فوج نے ان عناصر کو حماس سے تعلق رکھنے والے ان جہادیوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
