• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 10 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مشتبہ فلسطینی حملہ آور پرایک اور کارروائی کی منصوبہ بندی کا الزام

پیر 04-01-2016
in فلسطین
0
Israeli 3Killing
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ جمعہ کے روز دارالحکومت تل ابیب میں ایک نائیٹ کلب میں فائرنگ کرکے تین یہودیوں کو ہلاک اور دس کوزخمی کرنے میں ملوث مفرور فلسطینی نشات ملحم ایک اور حملے کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

رپورٹ میں پولیس اور سیکیورٹی ذرائع کےحوالے سے بتایا ہے کہ مفرور فلسطینی ملزم کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ وہ ابھی تک نہ صرف زندہ ہے بلکہ یہودیوں کو ہلاک کرنے کی ایک اور سازش تیار کررہاہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ فلسطینی نوجوان کی تلاش کے لیے آپریشن مزید تیز کردیا گیا ہے۔ تل ابیب کی تمام شاہراؤں پر سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس کے اہلکار اور وردی میں ملبوس پولیس مفرور فلسطینی کو تلاش کررہی ہے۔ پولیس نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ چوکنے رہیں اور جہاں بھی انہیں کوئی مشکوک شخص دکھائی دے فوری طورپر اس کے بارے میں پولیس کو مطلع کریں۔

قبلا ازیں اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ پولیس کو مفرور فلسطینی ملزم کا موبائل فون مل گیا۔ یہ موبائل فون رمات افیف کی ایک طالبہ کو ملا ہے جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

خیال رہے کہ نشات ملحم نامی فلسطینی نوجوان پر الزام ہے کہ اس نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب اسرائیلی دارالحکومت میں ایک نائیٹ کلب میں فائرنگ کرکے تین یہودیوں کو ہلاک اور دس کو زخمی کردیا تھا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا تھا جس کی تلاش جاری ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.