• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلم اُمہ مسجد اقصیٰ کو یہودی سازشوں سے بچانے کے اقدامات کرے: فلسطین

بدھ 11-09-2013
in فلسطین
0
plf govt-0 300 0
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطینی حکومت نے مسجد اقصٰی اور مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں قبلہ اول کے حوالے سے انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔

حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اور قابض فوج کی معاونت سے انتہا پسند یہودیوں کو مسجد اقصٰی پر حملوں کی اسی طرح اجازت ملتی رہی توقبلہ اول کو ناقابل تلافی نقصان پہنچ سکتا ہے۔ انتہا پسند یہودیوں کے مسجد اقصیٰ کے حوالے سے سرگرمیاں کسی صورت میں بھی قابل برداشت نہیں ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی پٹی میں فلسطینی حکومت کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد میڈیا کے لیے جاری بیان میں عالم اسلام کی توجہ مسجد اقصٰی پر انتہا پسند یہودیوں کے روزمرہ ہونے والے حملوں کی جانب مبذول کرائی گئی۔ بیان میں مسلم امہ پرزور دیا گیا ہے کہ وہ مسجد اقصیٰ کو یہودیوں کی سازشوں سے بچانے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔

فلسطینی حکومت کا کہنا ہے کہ انتہا پسند یہودی اوراسرائیلی حکومت سمیت سب مل کر قبلہ اور مسجد اقصٰی کے حوالے سے ایک من گھڑت تاریخ رقم کررہے ہیں۔ ایسے میں عرب لیگ، اسلامی تعاون تنظیم اور تمام مسلمان حکومتوں کی قبلہ اول کےحوالے سے ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

بیان میں مصری حکومت سےاپیل کی گئی کہ وہ غزہ کی سرحد سے متصل رفح گذرگاہ کو فوری طورپر کھول دے۔ غزہ حکومت نے فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن مذاکرات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ یہ مذاکرات فلسطینی عوام کے ساتھ ایک فراڈ ہیں۔

فلسطینی حکومت نے شام کے مظلوم عوام تمام جمہوری حقوق کی حمایت کی تاہم شام میں بشارالاسد کی حکومت ختم کرنے کے لیے کسی قسم کی غیرملکی کارروائی کو مسترد کر دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ حکومت شامی عوام کی حمایت کرتی ہے لیکن کسی غیرملکی طاقت کی جانب سے فوج کشی شام میں افراتفری میں مزید اضافہ کرے گی۔

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.