• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلم امہ قبلہ اوّل کی زمانی ومکانی تقسیم کی اسرائیلی سازشیں ناکام بنائے:الشیخ صبری

ہفتہ 16-04-2016
in فلسطین
0
0Pala1026
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی سپریم اسلامک کونسل کے چیئرمین اور ممتاز فلسطینی عالم دین الشیخ عکرمہ صبری نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازیوں کو گرفتار اور انہیں بے دخل کرکے قبلہ اوّل کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازشیں کررہا ہے۔ انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اوّل کی تقسیم کی اسرائیلی سازشیں ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔

رپورٹ کے مطابق الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے شہریوں کے قبلہ اوّل میں داخلے پر پابندیاں اور نمازیوں کی گرفتاریاں دراصل قبلہ اوّل کو یہودیوں اور مسلمانوں میں زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے سازشوں کا نقطہ آغاز ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیلی حکومتیں اس سے قبل بھی مسجد اقصیٰ کے بٹوارے کی سازشیں کرتی رہی ہیں مگرآج تک انہیں اپنی کسی سازش میں کامیاب نہیں مل سکی ہے۔ اسرائیلی حکومت نے اپنی مذموم سازشوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے اب مسجد اقصیٰ میں آنے والے نمازی مرد و خواتین کو ہراساں کرنے اور ا نہیں گرفتار کرکے جیلوں میں ڈالنے کی مذموم پالیسی شروع کی ہے۔ اس کا مقصد بھی مسجد اقصیٰ کو یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج اور پولیس قبلہ اوّل میں نمازیوں کو لانے میں مدد دینے والی ٹرانسپورٹ کمپنیوں اور بسوں کا بھی تعاقب کررہی ہیں تاکہ قبلہ اوّل میں آنے والے فلسطینیوں کی تعداد کم کرکے یہاں بھی یہودیوں کا غلبہ یقینی بنایا جائے مگر صہیونی دشمن کی یہ سازش بھی کامیاب نہیں ہوگی۔

ایک سوال کے جواب میں الشیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ جب ہم یہ کہتے ہیں کہ قبل اوّل کو اس کی پرانی حالت پر واپس لایا جائے تو اس سے ہماری مراد سنہ 1967 ء کی جنگ سے پہلے والی پوزیشن ہوتی ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.