• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسلمان متحد ہوں تو اسرائیل قبلہ اول پر قبضہ برقرار نہیں رکھ سکتا: شیخ الازھر

جمعرات 29-03-2012
in فلسطین
0
plf muslim_unite
0
SHARES
0
VIEWS

plf muslim_unite

مصر کی سب سے بڑی علمی درسگاہ جامعہ الازھرکے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے کہا کہ بیت المقدس محض مقبوضہ علاقہ ہی نہیں بلکہ یہ حرم اسلامی کا حصہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مسلمان آپس میں متحد ہو جائیں تو قبلہ اول پر یہودی قبضہ زیادہ عرصے تک برقرار نہیں رہ سکتا۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شیخ الازھرنے ان خیالات کا اظہار فلسطین سےآئے علماء ایک اعلیٰ سطح کے وفد سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس صرف ایک مقبوضہ شہر نہیں کہ اس کی آزادی کے لیے ہم ویسے ہی مطالبہ کر رہے ہیں اور نہ ہی وہ زمین کا ایک ٹکڑا ہے۔ بلکہ بیت المقدس عالم اسلام کے نزدیک حرم کی حیثیت رکھتا ہے۔ یہ مسلمان قوم اور تمام عرب وعجم کا مشترکہ مسئلہ ہے اور اس کی آزادی کی ذمہ داری بھی پورے عالم اسلام پرعائد ہوتی ہے۔
شیخ الازھرنے جامعہ الازھر کی جانب سے بیت المقدس کے تحفظ کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ کسی بھی قیمت پر مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کو نقصان ہوتا گوارا نہیں کرے گی۔
شیخ احمد الطیب نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد اور یگانگت پیدا کریں تاکہ بیت المقدس کو یہودیانے کی صہیونی سازشوں کے سامنے بند باندھا جا سکے۔
خیال رہے کہ بدھ کے روزفلسطینی شہرغزہ کی پٹی،مقبوضہ مغربی کنارے اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے تعلق رکھنے والے علماء کے ایک وفد نے قاہرہ میں شیخ الازھر سے ملاقات کی تھی۔ وفد میں فلسطینی اسلامی تحریک کے بانی رکن شیخ عبداللہ ضمر، سابق نائب وزیراعظم ڈاکٹر ناصرالشاعر، سابق وزیرقانون وانصاف ڈاکٹر علی السرطاوی اور فلسطینی چیف جسٹس شیخ ماہر الخضر شامل تھے۔ علماء نے شیخ احمد الطیب سے ملاقات کے دوران جامعہ الازھر کے مسئلہ فلسطین بالخصوص مسجد اقصیٰ اور بیت المقدس کے بارے میں کردار کی تعریف کی۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.