مقبوضہ بیت المقدس کی صور باھر بلدیہ میں واقع مسجد العمری کے محاصرے کی اطلاع ملتے ہی قابض اسرائیلی فوج اور اہالیاں میونسپلٹی کے درمیان گزشتہ شب سے جھڑپوں کا سلسلہ شروع ہو گیا۔
اسپیشل یونٹ اور جاسوسی اداروں کے دسیوں اہلکاروں نے صور باھر میونسپلٹی پر دھاوا بول دیا۔ اہلکاروں نے نماز عشاء کے بعد مسجد العمری کا گھیراؤ کر لیا۔ نماز ادائی سے واپس آنے والے شہریوں سے فوجی اہلکار شناخت طلب کرتے رہے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی خفیہ اداروں نے پندرہ شہریوں کو مزید تفتیش کے لئے متعلقہ دفتر حاضری کے پروانے جاری کئے کیونکہ انہوں نے قابض اسرائیلیوں کو اپنے شناختی کارڈ دکھانے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ یہ کارروائی جنوبی القدس کے خفیہ دفتر میں نئے تعینات کئے جانے والے افسر کے چارج سنبھالنے پر کی گئی۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین
