مقبوضہ بیت المقدس کے ذرائع کےمطابق اسرائیلی حکومت نے قبلہ اول کے قریبی اموی محلات کے علاقے کو ہودی رنگ میں رنگنے
کے پروگرام پر عمل کرتے ہوئے، ایک بڑی تقریب کے انعقاد کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
وادی حلوہ مطالعاتی مرکز، القدس کا کہنا ہے کہ ایک صہیونی کمپنی نے اسرائیلی سکیورٹی فورسز کی سخت حفاظت میں ایک تقریب کا انعقاد کیا ہے۔ اس بڑی تقریب کے لیے تین بجلی گھر سلوان کالونی پہنچا دیے گئے ہیں۔ یہ بجلی گھر مسجد اقصی کے اطراف منعقد ہونے والی اس تقریب کو روشن کرنے کے لیے بجلی پیدا کرینگے۔
ذرائع نے بتایا اس یہودی کمپنی نے کئی ہفتوں سے اس تقریب کی تیاریاں شروع کر رکھی ہیں۔ اس تقریب کے لیے وادی حلوہ کالونی کے بریج کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے، تاہم اہل علاقہ نے بریج کی تعمیر کے کام کو روکنے کے لیے احتجاج شروع کر رکھا ہے۔
قبل ازیں اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ نے بھی اموی محلات کے علاقے میں اسرائیلی کمپنیوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر کھدائیوں کا انکشاف کیا تھا، اسرائیل اس علاقے کو مسجد اقصی کی جگہ اپنے مزعومہ ھیکل سلیمانی کی تعمیر کے ساتھ ساتھ مسجد کے اطراف کے علاقوں کو بھی یہودی رنگ میں رنگنے کا خواہش مند ہے۔
