اسرائیلی حکام نے مقبوضہ بیت المقدس میں قبلہ اول کی قریب سلوان کالونی میں یہودی آبادکاری کا ایک نیا منصوبہ تشکیل دے دیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی بلدیہ کے زیر انتظام مقامی بلڈنگ کمیٹی یہودی بستی ’’العاد‘‘ایک سیاحتی پروجیکٹ منظور کرنے والی ہے۔
کثیر الاشاعت اسرائیلی روزنامے ’’معاریف‘’ کے مطابق مقامی بلڈنگ کمیٹی بدھ کے روز اس منصوبے پر بحث کرے گی جس کے بعد اسے اعتراضات وصول کرنےکے لیے پیش کر دیا جائے گا۔ اس منصوبے میں 8400 مربع میٹر اراضی استعمال کی جائے گی۔
روزنامے کے مطابق نام نہاد ’’مقامی تعمیراتی کمیٹی‘‘ بدھکی شام اس منصوبے کو اعتراضات کی وصولی کے لیے پیش کر دے گی۔ منصوبے کے مطابق سیاحوں کے لیے میوزیم، میٹنگ ہال اور کلاس رومز اور دیگر آثار قدیمہ کے مقامات تعمیر کیے جائیں گے۔ پروجیکٹ میں دو زیر زمین کراسنگز بنائی۔