اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ کا کہنا ہے کہ کہ متعدد انتہاء پسند صہیونی تنظیموں نے القدس میں اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر سے لیکر مسجد اقصی تک احتجاجی ریلی کے انتظامات شروع کردیے ہیں۔ یہ ریلی 15 مئی کو فلسطینیوں کے یوم نکبہ کے موقع پر نکالی جائے گی۔
اس ریلی کو ’’جیل ھیکل پر یہودی خودمختاری‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے، اس ریلی کے شرکاء مسجد اقصی پر مکمل اسرائیلی تسلط کا مطالبہ کرینگے۔ یہودی تنظیموں کا مطالبہ ہوگا کہ یہودیوں کو کھلے عام مسجد میں داخل ہونے اور یہاں پر تلمودی عبادات کی ادائیگی
ادھر اقصی فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ مسجد اقصی پر دھاوا بولنے والے یہودی جتھوں نے مسجد اقصی پر حملوں میں تیزی ااور مسجد قبۃ الصخرہ پر دھاوا بولنے ااور اس پر مکمل قبضہ کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرلی ہے۔ انتہاء پسند یہودیوں نے گنبد صخرہ پر لگے سونے کے ہلال کی جگہ اسرائیلی پرچم لہرانے کا پروگرام بنا رکھا ہے اور اس ضمن میں ایڈوب فوٹو شاپ کی تصاویر میں گنبد پر صہیونی پرچم لگا دیا ہے۔
اقصی فاؤنڈیشن برائے وقف و آثار قدیمہ نے زور دیا کہ مسجد اقصی، مسجد گنبد صخرہ اور حرم قدسی پر صرف مسلمانوں کا حق ہے۔ فاؤنڈیشن نے مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے تیسرے مقدس ترین مقام کے تحفظ کے لیے زیادہ سے زیادہ مسجد اقصی کا رخ کریں۔
بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین