مرکزاطلاعات فلسطین نے”کیوپریس” کی ایک رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ صہیونی پولیس کا قبۃ الصخرہ کے صحن میں دفتر گذشتہ روز کھولا گیا ہے۔ اس موقع پر بیت المقدس کے اسرائیلی پولیس چیف، فوج اور سیکیورٹی اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قبۃ الصخرہ میں اسرائیلی پولیس سینٹر کی سیکیورٹی کے لیے خفیہ کیمرے اور الیکٹرانک آلات نصب کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ فلسطینی شہریوں نے ایک سال قبل مسجد اقصیٰ میں موجود اسرائیلی پولیس کے ایک مقامی دفترکو نذرآتش کرتے ہوئے اسے تباہ کردیا تھا تاہم ماہ صیام کے بعد صہیونی پولیس نے دفترکی دوبارہ مرمت شروع کی تو فلسطینی محکمہ اوقاف نے اس پراعتراض کرتےہوئے صہیونی پولیس کو روک دیا تھا۔ محکمہ اوقاف کا کہنا ہے کہ قبہ الصخرہ ایک تاریخی اور مذہبی مرکز ہے جہاں پر صہیونی پولیس کی چوکی قائم کرنے کی کسی صورت میں اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔
اسرائیل یہاں پرپولیس سینٹراس لیے قائم رکھنا چاہتا ہے تاکہ وہاں سے فلسطینی نمازیوں کی نقل وحرکت پرنظر رکھ سکے اور ساتھ ہی ساتھ یہودی آباد کاروں کو تحفظ فراہم کرے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
