مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز مراکش کے شہردارالبیضاء میں نصرت مسجد اقصیٰ کے حوالے سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں شہریوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے بڑے برے بینروں اور کتبوں پر مسجد اقصیٰ کی حمایت اور صہیونی ریاست کے خلاف تحریر کردہ نعرے دکھا کر اپنے جذبہ ایمانی کا اظہار کیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق دارالبیضاء میں ہوئے احتجاجی مظاہرے کال سول سوسائٹی اور20 سیاسی وسماجی جماعتوں کی جانب سے دی گئی تھی۔ مظاہرین نے اسرائیل کےخلاف اور مسجد اقصیٰ کے دفاع میں شدید نعرے بازی کی۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مسجد اقصیٰ پراسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کی شدید مذمت کی اور عالم اسلام اور عرب ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے موثراقدامات کریں اور یہودیوں کی ریشہ دوانیوں کے سامنے بند باندھیں۔
ادھر ترکی میںبھی سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی مقامی تنطیموں کی کال پراحتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی گئیں۔ سب سے بڑی ریلی ترکی کے شہر انقرہ میں نکالی گئی جسے’’نصرت اقصیٰ ریلی‘‘ کا نام دیا گیا۔ اس عظیم الشان احتجاجی مظاہرے میں بھی ہزاروں افراد شریک تھے۔
ایک دوسری ریلی ترکی کے شہر’’اوشاق‘‘ میں نکالی گئی جس میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ مظاہرین اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگا رہے تھے اور انہوں نے ہاتھوں میں اٹھائے بینروں پر بھی اسرائیل مردہ باد اور مسجدا قصیٰ زندہ باد، فلسطین اور القدس زندہ بات کے نعرے تحریر کر رکھے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
