• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
اتوار 11 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ، نماز استسقاء میں لاکھوں افراد شریک

ہفتہ 15-02-2014
in فلسطین
0
plf prayer
0
SHARES
0
VIEWS

 

مسلمانوں کے قبلہ اول میں کل جمعہ کے روز لاکھوں فرزندان توحید نے نماز جمعہ کے ساتھ نماز استسقاء بھی ادا کی۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کے لیے مقبوضہ بیت المقدس، مغربی کنارے اور سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہروں سے مسلمانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر مسجد اقصیٰ کے امام اور خطیب الشیخ یوسف ابو سنیہ نے خطاب کرتےہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کے حوالے سے سخت دباؤ کا شکار ہے لیکن ہم اسے خبردار کرتے ہیں کہ کسی دباؤ میں آکر وہ بنیادی حقوق سے دستبردار ہونے کا فیصلہ نہ کرے۔

انہوں نے کہا کہ امن مذاکرات میں فلسطینیوں کے حق واپسی کو نظرانداز کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ہم اس اہم حق کو کیسے نظرانداز کرسکتے ہیں۔ یہ ہمارا انفرادی اور اجتماعی دونوں طرح کاحق ہے۔ اس معاملے پرکوئی مذاکرات ہی نہیں ہونے چاہئیں کیں کہ واپسی کا حق ایک مسلمہ حق ہے جس پرکوئی حکومت یا ادارہ اپنی مرضی کا فیصلہ مسلط نہیں کرسکتا ہے۔مسجد اقصیٰ کے خطیب کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی حق واپسی اور بیت المقدس کے بارے میں کمزوری کا مظاہرہ کرر ہی ہے۔

ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ فلسطینی اتھارٹی کو قومی حقوق میں کسی قسم کا افراط وتفریط نہیں کرنے دیں گے۔ الشیخ ابوسنینہ نے تمام فلسطینیوں کے درمیان اختلافات بھلا کر باہمی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہماری بے اتفاقی سے ناجائزفائدہ اٹھا رہا ہے۔ ہمیں اپنی اس کمزوری کو فوری دور کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عرب ممالک اور فلسطینیوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات کے براہ راست منفی اثرات قبلہ اول پر مرتب ہو رہے ہیں۔ ہمیں قبلہ اول کو یہودیوں کے خطرات سے بچانے کے لیے عرب اور مسلم دنیا کے تعاون کی ضرورت ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.