• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجد اقصیٰ آزاد کرانے کے لیے مسلمان جہاد کی تیاری کریں: فلسطینی علماء

اتوار 10-06-2012
in فلسطین
0
plf palestine_ulma
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے کئی سرکردہ علماء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین نے مشترکہ طورپر کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ، بیت المقدس اور پورا فلسطین صرف مسلح جہاد کے ذریعے آزاد ہو گا۔

انہوں نے عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کی مادی اور معنوی میں امداد میں اضافےکے ساتھ ساتھ قبلہ اول آزاد کرنے کے لیے جہاد کی تیاری کریں۔ مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی علماء نے ان خیالات کا اظہار لبنان کے صدر مقام بیروت میں مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی قبضے کی پینتالیس ویں برسی کے موقع پر ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔

فورم میں فلسطین، لبنان اور دیگر عرب اور اسلامی ممالک کے علماء اور دینی جماعتوں کے قائدین بھی موجود تھے۔ علماء کرام نے اپنی تقریروں میں عالم اسلام پر زور دیا کہ وہ مسجد اقصیٰ ازاد کرانے کے لیے تمام وسائل کا کھل کر استعمال کریں۔ ذرائع ابلاغ کے ذریعے قبلہ اول کی آواز کو دنیا بھرمیں اٹھایا جائے، دینی اور سیاسی جماعتیں سیاسی میدان میں سرگرمی کا مظاہرہ کریں، ثقافتی حلقے اپنی ذمہ دار نبھائیں، تاجر اور مالدار لوگ مالی مدد کریں اور بالخصوص مسجد اقصیٰ کی آزادی کے لیے پورا عالم اسلام یکجان ہو جائے۔

کانفرنس میں ممتاز عالم دین اور نصرت فلسطین و القدس کونسل کے چیئرمین الشیخ احمد درویش الکردی نے اہالیان القدس کی قبلہ اول کے لیے خدمات اور قربانیوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کے باشندے گذشتہ پینتالیس سال سے مسجد اقصیٰ کے تحفظ کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کر رہے ہیں وہ صہیونی ریاستی دہشت گردی کے سامنے فرنٹ لائن پر کھڑے ہیں۔

اس موقع پر لبنان میں حماس کے مندوب علی برکہ نے خطاب میں کہا کہ صرف فلسطینیوں ہی کو نہیں بلکہ پوری مسلم برادری کو آزادی اور حقوق کے لیے مزاحمت کو اولین تزویراتی حکمت عملی کے طورپر اختیار کرنا ہوگا۔ انہوں نے عرب اور اسلامی ملکوں پر زور دیا کہ وہ بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کو پنجہ یہود سے آزاد کرانے کے لیے مشترکہ مزاحمتی حکمت عملی اپنائیں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.