• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مسجدا قصیٰ اسرائیل کے لیے ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے: صہیونی پولیس چیف

جمعہ 16-01-2015
in فلسطین
0
plf morethan-bomb
0
SHARES
2
VIEWS

اسرائیلی کے انسپکٹر جنرل پولیس یوحنان ڈنینو نے قبلہ اول میں یہودی سیاسی رہنمائوں اور اہم شخصیات کے داخلے پر خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد اقصیٰ اسرائیل کے لیے ایٹم بم سے بھی زیادہ خطرناک ہے۔ اسرائیلی کنیسٹ کے ارکان کو اس جگہ میں داخل ہونے سے سختی سے گریز کرنا چاہیے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی آئی جی پولیس نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ بیت المقدس میں قائم اسرائیل کی ایک عبرانی یونیورسٹی میں ایک تقریب سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگ مجھ سے مسجد اقصیٰ کے بارے میں پوچھتے ہیں۔ میرا جواب یہ ہے کہ مسجد اقصیٰ اسرائیل کے لیے جوہری بم سے زیادہ خطرناک ہے۔

صہیونی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سنہ 2013 ء میں مسجد اقصیٰ پر کنٹرول کے حوالے سے اسرائیلی کنیسٹ میں پالیسی تبدیل کیے جانے کی قانون سازی افسوسناک تھی کیونکہ اس کے نتیجے میں مسلمانوں کو یہودیوں کے خلاف مشتعل کیا گیا۔ میں اس بات پر خبردار کرتا ہوں کہ اگر مسجد اقصیٰ میں یہودی شخصیات کی آمدو رفت کا سلسلہ جاری رہا تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

یہودی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ جب کوئی شخص جبل ہیکل میں داخل ہونے کی بات کرتا ہے تو وہ دراصل اسرائیل کی سلامتی کو دائو پر لگانے کی بات کر رہا ہوتا ہے۔ انہوں نے ایران کے جوہری بم تیار کرنے کی بھی مذمت کی اور کہا کہ ایران بھی اسرائیلی ریاست کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.