• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

مراکش نےشمعون پیریز کا دورہ منسوخ کردیا،فلسطین کا خیر مقدم

پیر 04-05-2015
in فلسطین
0
plf palastine-welcomed
0
SHARES
0
VIEWS

مراکش کی حکومت کی جانب سے سابق اسرائیلی صدر شمعون پیریزکو رباط میں منقعدہ ایک عالمی امن کانفرنس میں شرکت کی اجازت دینے سے روکنے جانے کے فیصلے کی تحسین کی ہے اور کہا ہے یہ فیصلہ فلسطینیوں کے بنیادی حقوق کی حمایت کا عکاس ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کےپارلیمانی لیڈر محمد فرج الغول نے غزہ کی پٹی میں قانون ساز کونسل کےاجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ مراکش حکومت کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ رابط اسرائیل کے ساتھ ہرقسم کے تعلقات ختم کرنے کا بھی اعلان کرے۔

حماس رہ نما اور رکن پارلیمنٹ نے بعد ازاں مراکش کی حکمراں جماعت ’’انصاف وترقی پارٹی‘‘ کے سربرراہ عبداللہ بووانو سے ٹیلیفون پربھی بات چیت کی اور رباط حکومت کی جانب سے شمعون پیریز کا دورہ منسوں کیے جانے کے فیصلے کا خیرمقدم کیا۔

دوسری جانب ڈاکٹر بووانو کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت اور پورا ملک فلسطینیوں کی آزادی اور ان کے تمام دیرینہ مطالبات اور حقوق کے لیے ہرممکن اقدامات کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیت المقدس کی آزادی کے لیے فلسطینیوں کی جدو جہد آزادی اور صبر ثبات پر مراکشی قوم کو بھی فخر ہے۔

خیال رہے کہ مراکش کی حکومت نے حال ہی میں سابق اسرائیلی صدر کو اپنی میزبانی میں ہونے والی ایک عالمی امن کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ اس پر مراکش میں سخت عوامی رد عمل سامنے آیا جس کے بعد گذشتہ روز رباط نے شمعون پیریز کا دورہ منسوخ کردیا۔

غزہ کی پٹی میں منعقدہ فلسطینی پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوسرے ارکان نے بھی مراکش کی جانب سے سابق اسرائیلی صدر کے دورے کی منسوخی کا خیر مقدم کیا ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.