مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صدر محمود عباس نے اپنے شمالی کیرولینا میں ایک جنونی شخص کی فائرنگ سے تین مسلمانوں کے قتل پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ انہوں ںے متاثرہ خاندان کے سربراہ محمد صالحہ ابو یوسف سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتے ہوئے ان کے بیٹیوں اور داماد کے قتل پر افسوس کا اظہار کیا۔
صدر محمود عباس کا کہنا تھا کہ شمالی کیرولینا کے واقعے پر تمام فلسطینی دکھی ہیں۔ وہ اپنی طرف سے اور پوری فلسطینی قوم کی طرف سے اس واقعے کی مذمت کرتے کے ساتھ ساتھ اس کی جلد از جلد تحقیقات کا بھی مطالبہ کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ حال ہی میں امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں ایک جنونی شخص نے گھر میں گھس کر تین مسلمانوں کو قتل کردیا تھا۔ مقتولین میں ایک مرد، اس کی اہلیہ اور ایک سالی شامل ہیں۔ تینوں فلسطینی اور شامی نژاد بھی ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین