• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی صدر نے فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کر دی

اتوار 23-12-2018
in خاص خبریں, فلسطین
0
فلسطینی صدر  نے فلسطینی پارلیمنٹ تحلیل کر دی
0
SHARES
0
VIEWS

رام اللہ (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی اتھارٹی کے سربرا محمود عباس نےدوسری جماعتوں کو اعتماد میں لیے بغیر قانون ساز کونسل ’’ پارلیمنٹ ‘‘ تحلیل کردی اور چھ ماہ میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔ صدر عباس کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ دستوری عدالت کے حکم پرکیا گیا ہے جس نے حال ہی میں ملک میں پارلیمانی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ہفتے کے روز رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے ایک اجلاس سے خطاب میں صدر عباس نے کہا کہ ہم نے امریکیوں کو’’ نہیں ‘‘ کہہ دیا ہے۔ ہم آئندہ بھی امریکا اور دوسرے ملکوں کو ’’نہیں ‘‘ کہیں۔ اگر میں القدس چلا گیا تو پیچھے کہنے کو کچھ نہیں بچے گا۔ ہم فی الحال خاموش ہیں اورامریکیوں کے اقدامات کو قبول نہیں کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ القدس کی سودے بازی نہیں کریں گے کیونکہ یہ فلسطینی قوم کا ابدی اور دائمی دارالحکومت ہے۔ ہم فلسطینی قوم کو عالمی اداروں میں تحفظ فراہم کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھیں گے۔

صدر محمود عباس نے کہا کہ ہماری قوم پرعزم ہے اور ہم اسرائیلی مظالم کو مزید برداشت نہیں کریں گے اور نہ ہی امریکا کی طرف سے اس کی کسی پیشکش کا انتظار کریں گے۔ امریکی کردار غیر شفاف ہے۔اس لیے اس کے ساتھ بات چیت نہیں کی جاسکتی۔

صدر عباس نے یقین دلایا کہ فلسطینی اتھارٹی نیشنل کونسل اور مرکزی کونسل کے فیصلوں کو نافذ کریں گے۔

فلسطینیوں کے درمیان مصالحت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی طرف سے مصالحت کے حوالے سے جو تجاویز پیش کی گئی تھیں کہ ان کا جواب نہیں ملا۔ صدرعباس نے فلسطینیوں کے درمیان مصر کی مصالحتی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

Tags: اسرائیلالقدسامریکاپارلیمانیپارلیمنٹرام اللہسودے بازیعدالتفلسطینفلسطینی اتھارٹیقانون سازمحمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.