(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسرائیلی ‘پارلیمنٹ’ کنیسٹ کے سابق اسپیکر نے فلسطینی صدر سے ان کے دفترمیں ملاقات کی ہے، فلسطینی صدر نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد پر زور دیا۔
فلسطین کی سرکاری نیوز ایجنسی ‘وفا’ کےمطابق اسرائیلی کنیسٹ ‘پارلیمنٹ’ کے سابق اسپیکر ابراہام بورگ نے گذشتہ روز فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے رام اللہ میں ان کے دفتر میں ملاقات کی، صدر عباس اور اسرائیلی کنیسٹ کے سابق اسپیکر کےدرمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں قونوں فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان قیام امن سے متعلق بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر ابراہام بورگ نے کہا کہ دونوں قوموں فلسطینی اور اسرائیلی باشندوں کے درمیان امن وامان کے قیام کے حوالے سے ہونے والی کوششوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا وہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ کی طرف سے اسرائیلیوں کے لیے امن کا پیغام لے کر جانے پر بہت خوش ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امن کے قیام کے لیے فلسطینیوں اور اسرائیلیوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینا ضروری ہے۔
ملاقات میں فلسطینی صدر محمود عباس نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے لیے بین الاقوامی قراردادوں پر عمل درآمد پر کیلئے زور دیا۔