• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

ماہ صیام آتے ہی اسرائیلی جیل میں فلسطینی قیدیوں پر سختیاں بڑھا دی گئیں

پیر 30-07-2012
in فلسطین
0
plf israel strickness
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق یک جہتی تنظیم کے مطابق ماہ صیام کے آتے ہی بدنام زمانہ اسرائیلی جیل جلبوع میں فلسطینی قیدیوں پر مظالم بڑھا دیے گئے، صہیونی انتظامیہ نے وکلاء تنظیم کے کارکنوں کی جانب سے جیل کے دورے کے بعد ان سے ملاقات کرنے والے اسیران پر ظلم کے نت نئے طریقے استعمال کرنا شروع کردیے۔

انسانی حقوق یک جہتی تنظیم کے تحقیق کار احمد بیتاوی نے بتایا کہ جلبوع جیل کی انتظامیہ نے اسیران کو پیغام بھیجا ہے کہ گرمیوں کی اس شدت کے دوران ان کی بیرکوں سے پنکھے اتار لیے جائیں گے۔ گرمی اور حبس کی بے پناہ شدت کے ساتھ ہی بیرکوں میں بجلی سے چلنے والے پنکھے بھی اتار لیے گئے جس سے اسیران کی تکلیف میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔

احمد بیتاوی نے بتایا کہ اسرائیلی جیل انتظامیہ نے گیارہ سال سےزیر حراست مشرقی القدس کے معروف فلسطینی اسیررہنما مالک ناجح بکیرات کی رمضان کی آمد کے موقع پر دی گئی درخواست کو رد کردیا۔ جیل انتظامیہ نے ماہ صیام کےآتے ہیں ان کو اشیاء کی خریداری کی سہولت دینے کے بجائے ان کے پاس پہلے سے موجود اشیاء بھی اٹھا لیں۔

فلسطینی اسیر ناجح بکیرات نے بتایا کہ جیل میں ہمیں انتہائی ضرورت کی اشیاء بھی فراہم نہیں کی جاتیں جس کی وجہ سے ہمیں یہ چیزیں جیل کی کینٹین سے خریدنا ہوتی ہیں، ہمیں کھانا کی مقدار بھی اتنی کم دی جاتی ہے جس سے پیٹ نہیں بھرتا، تاہم رمضان کی آمد کے ساتھ ہی ہم سے کینٹین کی سہولت بھی واپس لے لی گئی ہے۔ بکیرات نے مزید بتایا کہ جیل میں موجود مریضوں کے ساتھ انتہائی غفلت کا معاملہ برتا جاتا ہے، انہوں نے بتایا کہ ان کے مرض کی غلط تشخیص اور غلط ادویات کی وجہ سے انہیں جلد کی خطرناک بیماری لاحق ہو چکی ہے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.