(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں میں رہنے والے پناہ گزینوں کو طبی سہولیات کا فقدان ہے، پناہ گزینوں کو بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے نتیجے میں 89 مریض دم توڑ چکے ہیں۔
اقوم متحدہ کی ایجنسی بہبود برائے فلسطینی پناہ گزین ‘اونروا’ کے شعبہ صحت کے ڈائریکٹر عبد شناعہ نے انکشاف کیا ہے کہ لبنان میں فلسطینی پناہ گزین کیمپوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے ، پناہ گزین کیمپوں میں عالمی وباء کورونا وائرس کے نتیجے میں کم سے کم 2700 فلسطینی پناہ گزین متاثر ہوچکے ہیں۔
عبد شناعہ کا کہنا تھا کہ گذشتہ چوبیس گھںٹوں کے دوران لبنان میں مزید کئی فلسطینی کورونا کا شکار ہوئے، اس وقت فلسطینی کیمپوں میں کرونا کے ایکٹو کیسز کی تعداد 330 ہے جب کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 33 افراد کرونا کا شکار ہوئے ہیں جبکہ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں کو بر وقت طبی امداد نہ ملنے کے نتیجے میں 89 مریض دم توڑ چکے ہیں۔الشناعہ کا کنا تھا کہ لبنان میں موجود فلسطینی پناہ گزینوں میں کرونا کی وبا تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے، جس کے نتیجے میں پناہ گزین کیمپوں میں خوف کی فضا طاری ہے۔