لبنان میں مقیم فلسطینی پناہ گزینوں نے اپنے حقوق کے لیے نہر البارد مہاجر کیمپ کے باہر ایک احتجاجی کیمپ لگایا ہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مطالبات پورے ہونے تک یہ دھرنا جاری رکھیں گے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کے روز نہر البارد کیمپ کے احتجاجی دھرنے میں فلسطین کی سیاسی، سماجی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے اراکین کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی اور مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا۔
اس موقع پر فلسطینی مہاجرین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے جائزمطالبات کے حصول تک اپنا دھرنا جاری رکھیں گے۔ بیان میں اپنے مطالبات بیان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ لبنانی فوج نے کیمپ کا بلا جواز محاصرہ کر رکھا ہے، کیمپ کامحاصرہ ختم کیا جائے، مہاجرین کو نقل و حرکت کی کھلی آزادی فراہم کی جائے اور کیمپ میں داخلے کے لیے اجازت نامہ کا سلسلہ ختم کیا جائے۔ مظاہرین نے نہر الباردکیمپ کے کئی افراد کے اغواء کے بعد قتل کی تحقیقات کا بھی مطالبہ کیا ہے جو گذشتہ کچھ عرصے سے دوران مارے گئے ہیں۔
خیال رہےکہ سنہ 1948ء اور اس کے بعد سے فلسطین سے نکالے گئے لاکھوں افراد میں سے بڑی تعداد لبنان میں پناہ گزین کی حیثیت سے زندگی بسر کر رہی ہے تاہم لبنان میں فلسطینیوں کو ادنیٰ درجے کے حقوق بھی میسر نہیں ہیں۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
