فلسطین میں اسرائیلی فوج اور پولیس کی پابندیوں کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں شہری قبلہ اول پہنچے اور عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی شہریوں کو عید کی نماز کے لیے قبلہ اول میں آنے سے روکنے کے لیے صہیونی فوج اور پولیس نے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑٰ کر رکھی تھیں جبکہ بیت المقدس شہر کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اس کے باوجود بیت المقدس شہر، اس کے مضافات اور مغربی کناے سے ہزاروں فلسطینی نماز عید کی ادائیگی کے لیے قبلہ اول پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تھے۔
نماز عید سے ایک گھنٹہ قبل ہی مسجد اقصٰی کے تمام اندرونی اور بیرونی حصے نمازیوں سے کھچا کھچ بھر چکے تھے۔ اس کے باوجود نمازیوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ بعد میں آنے والوں نے مسجد اقصیٰ کے باہر سڑکوں پر قالینیں بچھا کر نماز ادا کی اور عید کا خطبہ سنا۔
نمازعید کے لیے قبلہ اول کی طرف ٹولیوں کی شکل میں آنے والے فلسطینی شہری اسلامی تحریک مزاحمت "حماس”، القسام بریگیڈ اور غزہ زندہ باد کے نعرے لگا رہے تھے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
