قابض اسرائیلی فوج کی مقبوضہ بیت المقدس میں حفاظتی خدشات کی آڑ میں جگہ جگہ قائم چیک پوسٹوں کے باوجود لاکھوں فرزندان توحید لیلتہ القدر کو مسجد اقصی پہنچنے میں کامیاب ہوئے ۔لاکھوں افراد الاقصی فاونڈیشن کی اپیل کے مطابق رات بھر مسجد میں قیام اور عبادات میں مصروف رہے۔
48ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور مغربی کنارے سے لاکھوں فلسطینی جوق در جوق 27 رمضان المبارک کی شب کو مسجد اقصی پہنچے۔ واضح رہے کہ قرآن مجید کا نزول اس رات کو مکمل ہوا اور اکثریت کی رائے کہ مطابق یہی رات لیلتہ القدر کے طور پر جانی جاتی ہے۔
اس بار رمضان المبارک میں مسجد اقصی پہنچنے والے افراد میں یہودی اور مسلمان کے درمیان تقسیم دیکھنے کو نہیں ملی۔
قابض اسرائیلی انتظامیہ نے خدشات کے پیش نظر مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد اقصی کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے محافظوں کی تعداد کو دو گنا کر کے مختلف جگہوں تو تعینات کیا تھا
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
