• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قومی حقوق سے دستبرداری،محمود عباس کے ٹرائل کا وقت آ گیا:احمد بحر

پیر 05-11-2012
in فلسطین
0
plf mehmood abbas
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپکرڈاکٹر احمد بحرنے صدر محمود عباس کے متنازعہ بیان اور قومی حقوق سےدستبرداری کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صدرمحمود عباس قوم کے دیرینہ حقوق اور مطالبات کی سودے بازی کی کوشش کررہے ہیں، ان کے ٹرائل کا وقت آگیا ہے۔ انہوں نے فلسطینی قوم سے مطالبہ کیا کہ وہ صدرعباس کا ان کے غلط موقف پر محاسبہ کرے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی مجلس قانون ساز کے ڈپٹی اسپیکرڈاکٹر احمد بحر نے اتوار کوغزہ کی پٹی میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ صدرمحمود عباس نے اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں جوباتیں کہی ہیں وہ اسرائیل کی ترجمانی ہے۔ اب فتح کی ذمہ داری ہے کہ وہ کھل کرصدرعباس کے قومی موقف سے انحراف سے لاتعلق کا اظہار کرے اور صدرعباس کے بیان پران کا ٹرائل کرے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین کی کسی بااثر شخصیت کو قومی حقوق پرڈاکہ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محمود عباس اگراپنے آبائی شہرصفد میں جانے سے انکاری ہیں توانہیں یہ حق کس نے دیا کہ وہ لاکھوں فلسطینیوں کو بھی ان کے گھروں اور ان کی املاک سے محروم کردیں۔ ڈاکٹر احمد بحرنے تحریک الفتح سے مطالبہ کیا کہ وہ محمود عباس کے بیان کی پردہ پوشی کرنے کے بجائے ان کےخلاف کارروائی کرے، محمود عباس کا بیان قوم کےخلاف جرم ہے۔ جو تنظیم صدر محمود عباس کے جرائم کی پردہ پوشی کرے گی وہ بھی فلسطینیوں کے بنیادی حقوق سلب کرنے کی ذمہ دارقراردی جائے گی۔

خیال رہے کہ صدر محمود عباس نے گزشتہ ہفتے اسرائیل کے ایک مقبول عبرانی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں کئی متنازعہ باتیں کی تھیں۔ انہوں نے فلسطینیوں کے حق واپسی کی نفی کرتےہوئے کہا تھا کہ سنہ 1948ء کے تمام علاقے اسرائیل میں شامل ہیں۔ ان میں صفد شہرجو ان کا آبائی علاقہ ہے اب اسرائیل کا ابدی حصہ ہے۔ وہ دوبارہ وہاں آباد نہیں ہونا چاہتے۔ صدر محمود عباس نےآزادی کے لیے مسلح جدو جہد کو دہشت گردی قرار دیا اورکہا تھا کہ جب تک میں ملک میں صدر ہوں اسرائیل کو تیسری تحریک انتفاضہ سے خطرہ نہیں ہونا چاہیے۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.