قابض اسرائیلی فوج نے ہفتے کے روز بیت المقدس کے چیک پوائنٹ قلندیہ پر خواتین کے ایک مارچ پر طاقت کا استعمال کیا جس کی وجہ سے درجنوں خواتین کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں نے ہفتے کے روز قلندیہ چیک پوائنٹ کے سامنے عالمی یوم خواتین کے موقع پر اسرائیلی قبضے اور فلسطینی خواتین کے خلاف کی جانیوالی خلاف ورزیوں کے خلاف ایک مارچ کا اہتمام کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج نے مارچ کے شرکاء پر آنسو گیس کے شیل اور ربڑ گولیاں چلائیں جس کی وجہ سے کئی شہریوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑا۔
ادھر غزہ میں حماس کی خواتین ونگ نے فلسطینی عوام کی حمایت میں اقوام متحدہ کے دفتر کے سامنے ایک مظاہرے کا اہتمام کیا۔ مظاہرے میں سینکڑوں بچوں اور خواتین نے حصہ لیا اور نعرے لگا کر قابض اسرائیل کی فلسطینی خواتین کے خلاف پالیسیوں پر احتجاج کیا۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین