• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 12 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اوّل کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی تازہ صہیونی سازشیں

جمعہ 06-11-2015
in فلسطین
0
Hekal Sulamani
0
SHARES
10
VIEWS

مسجد اقصیٰ کی جگہ مذعومہ ہیکل سلیمانی کی تعمیرکی خاطر انتہا پسند یہودی تنظیم”العاد” نے دوبارہ سازشیں شروع کردی ہیں۔قبلہ اوّل کی جنوبی اور مغربی اطراف میں مزید یہودی منصوبے شروع کیے جا رہےہیں جن کا مقصد قبلہ اوّل کو یہودیانے کی راہ ہموار کی جاسکے۔

بیت المقدس کے میڈیا ریسرچ سینٹر”کیو پریس” کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ "العاد” نامی ایک یہودی تنظیم نے مسجد اقصیٰ کے اطراف میں بڑے پیمانے پر یہودی منصوبوں پر کام شروع کیا ہے۔ خاص طورپر مسجد اقصیٰ کی جنوبی اور مغربی اطراف کو یہودیانے کی سرتوڑ کوششیں کی جا رہیں۔ یہودی توسیع پسندی کے تازہ منصوبے مسجد اقصیٰ کی مغربی اور جنوبی اطراف میں زیرزمین کی گئی کھدائیوں کے قریب ہیں۔ یوں ان تازہ منصوبوں کو یہودی توسیع پسندی کے ساتھ مربوط کیا جا رہا ہے۔ تاکہ قبلہ اوّل کی جگہ یہودی مزعومہ ہیکل سلیمانی کی راہ ہموار کی جاسکے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انتہا پسند یہودی گروپ”العاد” اسرائیلی عدالت کے فیصلے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے قبلہ اوّل کے آس پاس یہودی توسیع پسندی کے لیے عملا کوشاں ہے۔ العاد کی جانب سے قبلہ اوّل کے آس پاس تعمیرات کا جو سلسلہ شروع کیا گیا ہے وہ انتہائی خطرناک ہے۔ رپورٹ میں کہا گیاہے کہ اسرائیلی عدالت کی جانب سے مسجد اقصیٰ کے گردو پیش میں یہودی توسیع پسندی کے منصوبوں پر جاری کام میں سرگرم تنظیموں کو روکا گیا تھا مگر عدالت نے دوبارہ یہودی گروپوں کے لیے نرمی کردی ہے۔ یہودی توسیع پسندی اور قبلہ اوّل کی جگہ ہیکل سلیمانی کے قیام کے لیے سرگرم گروپوں میں العاد سب سے مضبوط اور مالدار گروپ ہے جس کے اسرائیل کی پلاننگ و ایگزیکٹو کمیٹی کے ساتھ بھی گہرے مراسم ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ العاد نامی گروپ "یہودی کالونی ڈویلپمنٹ” نامی کمپنی کو مسجد اقصیٰ کے قرب وجوار میں یہودی توسیعی منصوبوں کی اجازت دلوانے کے لیے بھی سرگرم عمل ہے۔ تاکہ مسجد اقصیٰ کو چاروں اطراف سے گھیرنے کے بعد اس میں فلسطینیوں کا داخلہ بند کیا جاسکے اور ساتھ ہی ساتھ قبلہ اوّل کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی راہ ہموار کی جا سکے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.