اسرائیلی حکومت نے مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی رنگ میں رنگنے کے منصوبے پر عمل جاری رکھتے ہوئے قبلہ اول کے جنوبی علاقے سلوان میں پانچ فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھر گرانے کے احکامات صادر کردیے ہیں۔
عینی شاہدین نے ’’مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کے نمائندے کوبتایا کہ اسرائیلی فوج اور صہیونی بلدیہ کے اہلکاروں نے سلوان کے علاقے پر دھاوا بولا اور عین اللوزہ اور بئر ایوب کالونیوں میں پانچ گھروں کو بلااجازت تعمیر کے الزام میں منہدم کرنے گرانے کا حکم دیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی اہلکاروں نے محمد خلفعودہ نامی شہری کی زیر ملکیت ایک تعمیراتی میٹریل کی دوکان گرانے کی ہدایت بھی جاری کی ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

