• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کو خطرات لاحق، عالم اسلام دفاع کے لیے مداخلت کرے:مفتی اعظم فلسطین

ہفتہ 05-09-2015
in فلسطین
0
plf interfare
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مفتی اعظم اور مسجد اقصیٰ کے امام الشیخ محمد حسین نے خبردار کیاہے کہ اسرائیل ایک منظم اور طے شدہ پالیسی کے تحت قبلہ اول کو زمانی اور مکانی اعتبار سے تقسیم کرنے کی گھنائونی سازشیں تیار کر رہا ہے۔ اس لیے میں عالم اسلام سے پرزور مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ فلسطین کی تمام مقدسات بالخصوص قبلہ اول کے خلاف جاری صہیونی سازشوں کی روک تھام کے لیے فوری مداخلت کریں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مفتی اعظم فلسطین نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی اشرار کے ہاتھوں نہ تو مسلمانوں کے مقدس مقامات محفوظ ہیں اور نہ ہی مسیحی برادری کی عبادت گاہیں محفوظ ہیں۔ حتیٰ کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کے قبرستانوں پربھی اسرائیلی انتہا پسند حملے کرکے مقابر کی بے حرمتی کا ارتکاب کرتے ہیں۔

الشیخ محمد حسین کا کہنا تھا کہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے فلسطینی عوام کا کردار بنیادی اور کلیدی نوعیت کا ہے۔ فلسطینی قبلہ اول کے دفاع کا ہراول دستہ ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں فلسطینی عوام سے مطالبہ کرتا ہوں کہ وہ مسجد اقصیٰ سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں۔ پانچوں نمازیں قبلہ اول میں ادا کرکے صہیونیوں کی ناپاک سازشوں کو خاک میں ملا دیں۔

مفتی اعظم فلسطین کا کہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ ہراعتبار سے صرف مسلمانوں کی ملکیت ہے جس پرکسی دوسری ملت یا مذہب کا کوئی حق نہیں ہے۔ صہیونی عالم اسلام کو قبلہ اول سے محروم کرنا چاہتے ہیں اور اس مقدس مقام کی جگہ مذموم ہیکل سلیمانی کی بنیادیں رکھنے کے بعد دنیا میں اشتعال کی نئی شروعات کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے اب تک جتنا کچھ ہوا وہ ناکافی ہے۔ اگر اللہ رب العزت کی رحمت اور نصرت شامل حال نہ ہوتی تو صہیونی کب کے قبلہ اول کو مسلمانوں سے چھین چکے ہوتے۔

الشیخ محمد حسین نے بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستانوں بالخصوص”مامن اللہ” اور "الرحمہ” قبرستانوں پرصہیونیوں کے غاصبانہ قبضے کی شدید مذمت کی اور مسلم ممالک کی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین میں مقابر اور مساجد کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدام کریں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.