• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

قبلہ اول کوتقسیم کرنے کی سازش کی گئی تواسرائیل ایک دن بھی نہیں رہے گا: :شیخ صلاح

ہفتہ 22-09-2012
in فلسطین
0
plf sabri1
0
SHARES
0
VIEWS

 

فلسطین کے سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کی نمائندہ جماعت اسلامی تحریک کے سربراہ شیخ رائد صلاح نے کہا ہے کہ یہودیوں نے مسجد اقصیٰ

کو تقسیم کرنے کی سازش کی تو یہ اسرائیل کی تباہی کا پیش خیمہ ثابت ہوگی، جس دن مسجد اقصیٰ کو تقسیم کیا گیا اس دن اسرائیل بھی دنیا کے نقشے پر نہیں رہے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بزرگ فلسطینی حریت پسند رہ نما نے ان خیالات کا اظہار مقبوضہ فلسطین میں ‘‘مسجد اقصیٰ خطرات کے گرداب’’ کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اچھی بات ہے کہ یہودی خود ہی اسرائیلی زوال کے لیے سرگرم ہو چکے ہیں۔ مسجد اقصیٰ کی جگہ ہیکل سلیمانی کی تعمیر کی سازش اسرائیل کی تباہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ مسجد اقصیٰ خدا کا گھر ہے اور ہم اسے کسی صورت میں تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی اس کی جگہ کسی دوسرے مذہب کی اجارہ داری قبول کریں گے۔

شیخ رائد صلاح نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں اسلام کی توہین اور گستاخانہ خاکوں اور فلموں کے اجراء کے ذریعے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ اگر آج گستاخان رسول اپنی ریشہ دوانیوں میں مصروف ہیں تو ہم بھی سینہ تان کر یہ نعرہ لگاتے ہیں کہ اے اللہ کے رسول ہماری جانیں، مال اور اولاد سب کچھ آپ پرقربان۔ ہم آپ کی عزت اور حرمت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔

شیخ رائد صلاح نے کہا کہ دنیا بھرمیں اسلام مخالف فلموں اور لٹریچر کی تیاری میں صہیونیوں کی سازشیں ہیں اورتمام برائیوں کا محور اور مرکز اسرائیل ہے۔ اسلام کےخلاف ہونے والی کسی بھی ہرزہ سرائی کی بنیاد اسرائیل کا وجود ہے اور کہیں بھی مسلمانوں کےخلاف سازش ہوتی ہےتو اس کے تانے بانے ناجائز صہیونی ریاست سے جا ملتے ہیں۔

فلسطینی لیڈر نے امریکا، فرانس، ڈنمارک اور گستاخانہ حرکتیں کرنے اوران کا دفاع کرنے والے دوسرےملکوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسلمانوں کو کمزور نہ سمجھیں۔ وہ سب کچھ برداشت کرسکتے لیکن نجس صلیبیوں اور صہیونیوں کی گستاخانہ سازشوں کو کسی قیمت پر قبول نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دشمنان اسلام اسم محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جتنی نفرت کا اظہار کرتے ہیں نام نامی اسم گرامی اتنا ہی ان ملکوں میں زیادہ لیا جا رہا ہے۔ اس وقت ایشیا، افریقہ اور دنیا کے کئی خطوں میں اسم محمد سے اجالا ہوچکا ہے۔ ہم اب اسم محمد کا یورپ میں بھی بول بالا کریں گے۔

شیخ رائد صلاح نے فلسطین میں جاری یہود گردی، فلسطینیوں کی اندھا دھند گرفتاریاں بالخصوص مسجد اقصیٰ کے گرد جاری کھدائیوں کی شدید مذمت کی۔ انہون نے عالمی برادری بالخصوص اسلامی تعاون تنظیم اور عرب لیگ سے مطالبہ کیاکہ وہ مسجد اقصیٰ کےخلاف جاری صہیونی شرانگیزیوں کا خاتمہ کرنے کے لیے موثرا قدامات کریں۔

بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.