سن 2013ء کے اوائل میں منعقد ہونے والے اسرائیلی پارلیمانی انتخاب کے موقع پر مصری دارلحکومت قاہرہ میں بیلٹ باکس نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تعلقات کے بعد یہ پہلا موقع ہو گا کہ قاہرہ میں اسرائیلی پارلیمانی انتخاب میں ووٹ ڈالنے کی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی الیکشن کمیشن اگلے برس جنوری میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات کے موقع پر قاہرہ میں اپنے سفارتخانے میں بیلٹ باکس نہیں رکھے گی۔ قاہرہ میں تعنیات اسرائیلی سفارتی عملے کو صہیونی ریاست جا کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا ہو گا۔
صہیونی الیکشن کمیشن نے قاہرہ میں اپنے سفارتخانے میں بیلٹ باکس نہ رکھنے کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس پر بہت زیادہ اخراجات ہوں گے۔
