
قبل ازیں مسئلہ فلسطین کی حمایت میں سرگرم متعدد تنظیمیوں نے وزارت تجارت کے خلاف عدالت سے رجوع کی دھمکی دی تھی۔ وزارت تجارت نے اس سے قبل اسرائیلی یہودی بستیوں میں تیار کردہ مصنوعات کی درآمد روکنے کا مطالبہ ماننے سے انکار کردیا تھا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے ہفتے کے روز بتایا کہ جنوبی افریقا میں اسرائیلی سفارتخانے نے اس بارے میں لاعلمی کا اظہار کیا ہے کہ جنوبی افریقا کی حکومت نے فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کرکے بنائی گئی یہودی بستیوں کی تیار کردہ مصنوعات پر سے لفظ ’’اسرائیل‘‘ حذف کرنے کا کوئی حکم دیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
