(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) شر پسندصیہونی آبادکاروں کے ہاتھوں کھلم کھلا قبلہ اول کی بے حرمتی، آبادکاروں نے مسجد میں موجود نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز 55 سےزائد یہودی شرپسندوں اورصہیونی انٹیلی جنس حکام سمیت درجنوں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی پولیس اور فوج کی سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر مقدس مقامات کی بے حرمتی کی۔
1967 سے صہیونیوں کے زیرقبضہ مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے والے شرپسندمقدس مقامات کی بے حرمتی کرتے رہے اور مسجد اقصی کے نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئےمسجد سے بے دخل کرتے رہے اس دوران صہیونی فوج اور پولیس کی موجودگی میں یہودی طلبہ اورآبادکاروں کی شر پسندی جاری رہی۔
خیال رہے کہ اس دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولنے والوں میں صہیونی اسپیشل فورسز کے اہلکار بھی شامل تھے