(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پر قابض صیہونی فوج نے محصور شہر غزہ کی سرحد کے قریب بڑے پیمانے پر فوجی مشقیں شروع کردی ہیں ۔
اسرائیل اور غزہ کے سرحد ی علاقے اشکول میں گزشتہ روز سے شروع ہونے والی فوجی مشقوں کے حوالے سے صیہونی فوکے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ غیر معمولی فوجی مشقیں معمول کا حصہ ہیں جس کا مقصد کسی بھی قسم کی ہنگامی صورتحال کیلئے تیاری ہے ۔
ایک ہفتے تک جاری رہنے والی ان فوجی مشقوں میں ایک ہزار سے زائد فوجی جبکہ ٹینک اور ہیوی ارم مشینری کو استعمال کیا جارہاہے ۔
واضح رہے کہ اسرائیل دنیا کا وہ واحد ملک ہے جو ایک سال میں متعدد مرتبہ فوجی مشقیں کرتا ہے اور ان مشقوں میں دنیا بھر سے ماہرین عسکریات کی شرکت ہوتی ہے ۔