(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ بیت المقدس میں روزانہ کی بنیاد پر صرف فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کیا جارہا ہے جبکہ ملکیت کے تصدیقی اجازت نامے کی جانچ پڑتال کاحق بھی چھین لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بیت المقدس ہی کے علاقے جبل مکبر میں ایک اور فلسطینی شہری خالد محمود کے خاندان نےصہیونی غاصب بلدیہ کے حکم پر جرمانوں کے خوف سے اپنا 50 مربع میٹر پر تعمیر گھر اپنے ہاتھوں سے گرادیا۔
واضح رہے اعدادوشمار کے مطابق 1967 میں بیت المقدس پر قبضے کے بعد سے اسرائیل نے فلسطینی باشندوں کو وہاں سے بے دخل کرنے کی پالیسی کے تحت شہر میں 1900 فلسطینی مکانات مسمار کردیئے ہیں۔