(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) مقبوضہ مغربی کنارے میں قابض فوج نےفلسطینیوں کے گھروں پر چھاپوں مارے اور بے گناہ فلسطینیوں کو گرفتار کرتے ہوئے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔
اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج نے مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں گھس کر متعدد نہتے اور بے قصور شہریوں کو گرفتار کیا اور انہیں اپنے تفتیشی مراکز لے جا کر بد ترین تشدد کا نشانہ بنایا ۔
عینی شاہدین کے مطابق صہیونی فوج نے رات کے وقت اپنی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے فلسطینی باشندوں کے گھروں کی تلاشی کی مہم شروع کی اور تلاشی کے دوران انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے روائیتی توڑ پھوڑ کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچایا تاہم نہتے فلسطینی نوجوانوں کو بد ترین تشدد کے بعد انہیں تفتیش کے بہانے مزیدتشدد کے لیے اپنے تفتیشی مراکز منتقل کر دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ قابض ریاست میں صہیونی حکام کی اجازت سے فوج کی بھاری نفری کا فلسطینی رہائشی علاقوں پر دھاوا بول کر مقامی نوجوانوں اور معمر افراد کو تفتیش کے بہانے ان کے گھروں سے اغواء کر کے اپنے نام نہاد تفتیشی مراکز منتقل کر کے بےگناہ فلسطینیوں کو آزادی کے حصول کے لیے جاری جدوجہد کی سزائیں دینا معمول کی بات بن چکی ہے ۔