قابض اسرائیلی پارلیمنٹ میں احتجاج، فلسطینی ریاست کے حق میں نعرے
قابض اسرائیلی رکنِ پارلیمان ایمن عودہ کی جانب سے ایوان میں احتجاج کیا گیا تھا جنہوں نے چند گھنٹے قبل ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ایوان میں موجود منافقت کی حد ناقابلِ برداشت ہے۔
(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے صہیونی پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران بائیں بازوں کے ارکان ِپارلیمنٹ نے فلسطین کے حق میں احتجاج اور نعرے بازی کی تاہم سفاک غاصب سیکیورٹی اہلکار نے احتجاج کرنے والے رکن کو ایوان سے باہر کردیا۔
قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ نے رپورٹ کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رکنِ پارلیمان ایمن عودہ کی جانب سے ایوان میں احتجاج کیا گیا تھا جنہوں نے چند گھنٹے قبل ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا ایوان میں موجود منافقت کی حد ناقابلِ برداشت ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگی مجرم نیتن یاہو کو ایسی خوشامد کے ذریعے سراہیا گیا جس کی مثال نہیں ملتی ایک منظم گروہ کے ذریعے انہیں تخت پر بٹھانا نہ تو اسے اور نہ ہی اس کی حکومت کو غزہ میں کیے گئے انسانیت کے خلاف جرائم اور نہ ہی ہزاروں غاصباسرائیلی اور لاکھوں فلسطینی متاثرین کے خون کی ذمہ داری سے بری کرتا ہے۔
صہیونی رکن پارلیمنٹ کا مزید کہنا تھا کہ صرف جنگ بندی اور مجموعی معاہدے کی وجہ سے میں یہاں موجود ہوں صرف قبضے کے خاتمے اور ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے سے ہی سب کے لیے انصاف، امن اور سلامتی ممکن ہے۔