قابض اسرائیلی فوج نے 48ء کے مقبوضہ علاقے سے اسلامی تحریک کے دو اہم رہنماوں کو گرفتار کر لیا۔
جافا شہر سے فلسطینی ذرائع کے مطابق قابض اسرائیلی فوج اور انٹیلی جنس اداروں نے مشترکہ کارروائی کر کے جافا شہر میں اسلامی تحریک کے رہنما محمد عایش کو گرفتار کر لیا۔اسی کارروائی کے دوران قابض فوج نے جافا شہر میں اسلامی تحریک کے قائد محمد اشقر المعروف ابو غازی کو ان کے تل ابیب میں آفس سے گرفتار کیا ہے۔
ابو غازی کو حملوں پر اکسانے، فسادات اور اسرائیلی پولیس اہلکاروں کے حملے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ بعد ازاں انہیں تفتیش کے لیے پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ جافا شہر میں اسلامی تحریک کے رہنماوں کو گرفتار کرنے کے لئے بڑی تعداد میں اسرائیلی پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے اہلکار تعینات کئے گئے جنہوں نے گرفتاری سے پہلے سرکردہ رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارے۔