• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فیاض حکومت کے ظالمانہ اقدامات پر ٹرانسپورٹرز سراپا احتجاج

بدھ 02-01-2013
in فلسطین
0
plf tranponsters
0
SHARES
2
VIEWS

مغربی کنارے میں اسا تذہ اور ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے پر بے تحاشہ بدنامی مول لینے والی فیاض حکومت کے ظالمانہ اقدامات نے اب ٹرانسپورٹ سیکٹر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔

 

پبلک ٹرانسپورٹ و مکینک یونین نے نام نہاد فلسطینی اتھارٹی پر ٹرانسپورٹرزپر مالی دباؤ بڑھانے کا الزام عائد کیا ہے۔ یونین کا کہنا ہے کہ اس طرح کے اقدامات کے حتمی متاثرین عوام اور مزدور طبقہ ہی کو بننا پڑے گا، یونین نے فلسطین بھر کی مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل ڈائیلاگ کمیٹی کی سفارشات پر عمل درآمد کا مطالبہ بھی کیا۔

ڈرائیورز اور ٹرانسپورٹرز نے مختلف قسم کی انشورنس پالیسیوں کے پریمیم میں اضافے اور کاروں اور دیگر ٹرانسپورٹ پر ٹیکسوں میں اضافے کے خلاف بدھ کے روز رام اللہ میں اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹرز کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھرنا دیا، اس موقع پر ٹرانسپورٹرز نے بے حساب غیر ملکی امداد وصول کرنے کے باوجود اپنے ملازمین کو تنخواہیں تک نہ دینے پر قادر فلسطینی اتھارٹی کے حالیہ ظالمانہ اقدامات کی شدید مذمت کی۔

ڈرائیورز یونین نے کہا کہ سلام فیاض کی حکومت کے موقف سے ٹرانسپورٹ سیکٹر پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے ۔ حکومت ٹرانسپورٹرز کے لیے آسانیاں لانے کے بجائے ان کے لیے مزید مسائل پیدا کر رہی ہے۔ ابھی تک کاروں کی آتش زدگی کاشکار ہونے والی گاڑیوں کی انشورنس سمیت سیکٹر کے متعدد مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی گئی ۔

بشکریہ:مرکز اطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.