فلسطینی سیاسی اور مذہبی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے جلا وطن رہ نما اورتنظیم کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل سے فلسطین کی مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے قاہرہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کرنے والوں میں غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کی آزاد سیاسی شخصیات شامل تھیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس ر ہنما اور فلسطینی سیاسی قائدین کے درمیان ہونے والی ملاقات میں فلسطینی جماعتوں حماس اورفتح کے درمیان ہونے والی مفاہمت اور اسے عملی شکل دینے پر بات کی گئی۔
اس موقع پر فلسطینی سیاسی رہ نماؤں نے خالد مشعل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔
فلسطینی قائدین نے خالد مشعل پر زوردیا کہ وہ ملک میں سیاسی اتحاد کے لیے طے پانےوالے معاہدے کو عملی شکل دینے کے لیے کوششیں مزید تیز کریں تاکہ فلسطینیوں کےدرمیان اتحاد کا خواب جلد شرمندہ تعبیرکیا جاسکے۔
ملاقات کرنےوالی شخصیات میں سیاسی، مذہبی اور مسیحی رہ نما اور مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والے رہ نما شامل تھے۔