مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مقامی شہری محمد ابو بکر نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ان کی اراضی پر قبضے کے بعد وہاں عارضی خیمے نصب کر دیے ہیں اور اراضی کے مالکان کو اس طرف جانے سے روک دیا گیا ہے۔
ابو بکر نے بتایا کہ صہیونی فوج نے ایک نئی فوجی چوکی قائم کر کے مقبوضہ اراضی کی طرف جانے والے تمام راستے بند کر دیے ہیں اور درجنوں ایکڑ اراضی پر کم سے کم 20 نئے خیمے لگائے گئے ہیں۔
خیال رہے کہ جنین اور اس کے مضافات میں اسرائیلی فوج کی توسیع پسندی کے خلاف پچھلے کئی ماہ سے مقامی شہریوں اور صہیونی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج روز مرہ کی بنیاد پر جنین کے قرب وجوار کی اراضی فلسطینی شہریوں سے ہتھیا کراپنی مقاصد کے لیے استعمال کرتی ہے اور یہ سلسلہ مسلسل کئی ماہ سے جاری ہے۔