• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین میں ‌یہودی توسیع پسندی اسرائیل کا جنگی جرم ہے:عشراوی

منگل 27-01-2015
in فلسطین
0
plf hannan
0
SHARES
0
VIEWS

تنظیم آزادی فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کی سرکردہ رکن اور فلسطینی خاتون رہ نما حنان عشراوی نے کہا ہے کہ مقبوضہ عرب شہروں میں اسرائیل کی توسیع پسندی معاہدہ روم کی رو سے جنگی جرم ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق حنان عشراوی نے ان خیالات کا اظہار رام اللہ میں عالمی مالیاتی فنڈ "آئی ایم ایف” کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے گذشتہ روز کرسٹوف ڈوینوولڈ کی قیادت میں ان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر عشراوی نے اسرائیل کی جانب سے فلسطینی شہروں میں یہودی توسیع پسندی پر گفتگو کی اور کہا کہ اسرائیل ایک منظم حکمت عملی کے تحت بیت المقدس اور مغربی کنارے پر اپنا تسلط جمانا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ روم اور عالمی عدالت انصاف کی رو سے فلسطین کے متنازعہ علاقوں میں ‌یہودی کالونیوں کی تعمیر وتوسیع اسرائیل کا نیا جنگی جرم ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل ایک سازش کے تحت بیت المقدس اور مغربی کنارے کے شہر بیت لحم کو ایک دوسرے سے جدا کرنے کے لیے ان کے درمیان یہودی کالونیوں کا نیٹ ورک قائم کرنا چاہتا ہے۔ انہوں‌ نے کہا کہ یہودی کالونیوں کا قیام کسی غلطی کا نتیجہ نہیں بلکہ صہیونی ریاست کی منظم منصوبہ بندی کے تحت فلسطینی علاقوں کو تقسیم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

فلسطینی خاتون رہ نما کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی یہودی کالونیوں کے قیام کا مقصد "عظیم تر اسرائیل” کے منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔ انہوں نے مہمان وفد سے بات کرتے ہوئے غزہ کی پٹی کے آٹھ سال سے جاری اسرائیلی محاصرے اور ناکہ بندی کےبارے میں‌بھی بریفنگ دی۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.