(روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)فلسطین میں گرمی کی شدت میں تیزی ،درجہ حرارت 40ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ، گرمی کی شدت کو کم کرنے کےلئے مسجد اقصی ٰ کی انتظامیہ کا شرکاء پر پانی کا چھڑکاو جبکہ دوسری جانب غزہ کے رہائشی سمندر میں نہا کر گرمی کی شدت کو شکست دینے کی کوشش کررہے ہیں ۔
فلسطین میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے رمضان المبارک میں روزوں کے پیش نظر شہریوں کو مشورہ دیا کہ گرم موسم سے بچنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں، ہلکے کپڑے پہنیں، بغیر ضرورت دھوپ میں نہ نکلیں ، ضرورت کے تحت نکلیں تو سر ڈھانپ کر رکھیں۔
انھوں نے آگاہ کیا ہے کہ غیرمعمولی طورپر جون کا مہینہ زیادہ گرم رہنے کا امکان ہے 5جون سے 15جون تک عرصہ گرم ترین ہوگا ۔
دوسری جانب شدید گرمی سے بے حال فلسطینی شہریوں نے گرمی کو شکست دینے کے لئے سمندر کا رخ کرلیا ہے جبکہ مسجد الاقصیٰ کی انتظامیہ نے بھی شرکاء کو گرمی سے بچاوکے لئے ٹھنڈے پانی کے اسپرے کی سہولیات فراہم کی ہیں۔