• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطین دورے کے دوران اسپانوی انجینئر کا قبول اسلام

جمعرات 27-12-2012
in فلسطین
0
plf spain
0
SHARES
0
VIEWS

ہدایت کی تلاش میں کشاں کشاں پھرتے اسپانوی انجینئر کو بالآخر فلسطین میں اپنی منزل مل گئی اور وہ دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔ اڑتیس سالہ اسپینی انجییئر نے اپنا پرانا نام بابلو سے تبدیل کرکے محمد رکھا ہے۔

 

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسپانوی شہری کچھ عرصہ قبل فلسطین کے مغربی کنارے پہنچا تھا، جہاں اس نے مختلف علماء سے بھی ملاقاتیں کیِں۔ گزشتہ روز مغربی کنارے میں جنین شہر کی جامع مسجد الکبیر میں نماز مغرب کے بعد مسجد میں داخل ہوا اور کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگیا۔ اس موقع پر نمازیوں کی خوشی بھی دیدنی تھی۔ اسپانوی انجینئر کے اسلام قبول کرنے کی خوشی میں لوگ نعرے لگا رہے تھے۔ بعد میں شہریوں نے اس خوشی میں مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔

قبول اسلام کے بعد مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے انجینئر محمد نے بتایا کہ میں موریتانیہ میں سڑکوں کی تعمیرکا کام کرتا رہا ہوں۔ اس دوران میں نے کئی مسلمانوں سے ملاقاتیں کیں۔ نومسلمانوں کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے تذکروں کا مطالعہ کیا۔ اسلام کے کئی تاریخی مقامات کی زیارت کی۔ میں اپنے سابقہ مذہب عیسائیت سے بدظن ہوتا گیا اور آخر کارمیں نے فلسطین کے دورے کا فیصلہ کیا۔ سرزمین فلسطین نے مجھے قبول اسلام پر مجبور کردیا۔ اب میں مطمئن میں۔ میرا نام اب بابلو نہیں بلکہ محمد ہوگا۔

نو مسلم اسپانوی انجینئر نے بتایا کہ مجھے فلسطینیوں کے ساتھ مل کر بہت خوشی ہوئی۔ میں نے مغربی کنارے کے بیشتر تاریخی مقامات اور شہروں کا دورہ کیا ہے۔ اب بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں کا بھی دورہ کروں گا اور مسلمانوں سے ملوں گا۔ میں مسجد اقصیٰ میں بھی جاؤں گا اور وہاں پر نماز ادا کرنے کی بھی سعادت حاصل کروں گا۔ قبول اسلام کے وقت محمد کے ایک عیسائی دوست جو اس کے ساتھ سفر پر ہیں نے کہا کہ بابلو اکثر مجھ سے اسلام کے بارے میں ڈسکشن کیا کرتا تھا، مجھے اندازہ ہوگیا تھا کہ یہ ضرور اسلام قبول کرے گا اور آج میرا اندازہ درست ثابت ہوا ہے۔ اس نے کہا کہ بابلو کے قبول اسلام سے اسے کوئی پریشانی نہیں۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.