سلفیت سے تعلق رکھنے والے فلسطینی کسان عثمان بالاسمہ اسرائیلی فیکٹری کی آلودہ فضاء میں سانس لینے سے خرابی صحت کی وجہ سے شہید یاسر عرفات ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز نے تصدیق کی ہے کہ بالاسمہ کی دل کی دھڑکن انتہائی دھیمی ہوگئی ہے، اس کے علاوہ ان کے پھیپھڑوں میں انفیکشن اور ان کے جسم کے دوسرے اعضاء بھی متاثر ہورہے ہیں۔
مقامی افراد کے مطابق فلسطینی کسان کی صحت کی خرابی کی وجہ ان کے گھر کے قریب موجود اسرائیلی فیکٹریاں ہیں جو کہ مضر صحت دھویں سے فضاء کو آلودہ کررہی ہیں۔
بالاسمہ نے اپنی زمین کو چھوڑنے سے انکار کردیا ہے کیوںکہ ان کو ڈر ہے کہ ان کی زمین پر یہودی آبادکار قبضہ جما لیں گے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین
