• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home فلسطین

فلسطینی وزیر اور لبنانی وزیراعظم کے درمیان ملاقات، دورہ غزہ کی دعوت

منگل 29-01-2013
in فلسطین
0
plf lebanon
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطینی وزیر اوقاف و مذہبی امور اسماعیل رضوان نے بیروت میں لبنانی وزیر اعظم نجیب میقات سے ملاقات کی اور انہیں وزیر اعظم اسماعیل ھنیہ کا خط پیش کیا۔ اس خط میں لبنان سے غزہ کے فلسطینیوں کی بھرپور مدد کی اپیل کی گئی۔ اسماعیل ھنیہ نے اپنے پیغام میں اپنے لبنانی ہم منصب کو غزہ کا دورہ کرنے کی رسمی دعوت بھی دی ہے۔ اسماعیل رضوان نے فلسطینی پناہ گزینوں کو جگہ فراہم کرنے پر لبنان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

لبنان کے وزیر اعظم ہاؤس میں پیر کے روز ہونے والی اس ملاقات کے دوران اسماعیل رضوان اور نجیب میقات نے لبنان میں فلسطینی مہاجر کیمپوں کی انتہائی ابتر صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ اسماعیل رضوان کا کہنا ہے کہ شدید سردی میں ان کیمپوں میں بسنے والے پناہ گزیں سردی سے بچنے کے گرم کپڑوں سے بھی محروم ہیں۔ انہوں نے لبنان میں فلسطینی مہاجر کیمپوں کی حالت زار کی جانب توجہ مبذول کرواتے ہوئے ان بے سہارا فلسطینیوں کے ساتھ تعاون میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا۔

اسماعیل رضوان کا کہنا تھا کہ ہمارا زور اسی بات پر ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی وطن واپسی ان کا حق ہے اور لبنان اور دیگر ممالک میں موجود فلسطینی وطن واپسی سے پہلے تک ان ممالک میں عارضی رہائش رکھے ہوئے ہیں۔

فلسطینی رہنما نے یو این ریلیف اینڈ ورک ایجنسی(UNRWA) سے مطالبہ کیا کہ لبنان میں موجود فلسطینی مہاجرین کے حوالے سے اپنی ذمہ داریاں ادا کرے ، انہوں نے پناہ گزینوں کو مدد فراہم کرنے والے ممالک ، جو اس ماہ کویت میں اکٹھے بھی ہو رہے ہیں، کو ترغیب دی کہ وہ مہاجر کیمپوں کی امداد میں اضافہ کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی مصالحت پر بات چیت جاری ہے اور غزہ کی فلسطینی حکومت اور حماس مفاہمتی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح سنجیدہ ہیں۔ انہوں نے شام میں جاری جھڑپوں کی وجہ سے ہجرت مکانی پر مجبور ہزاروں فلسطینیوں کو لبنان میں جگہ دینے پر لبنان حکومت اور قوم کا شکریہ ادا کیا۔ اور وزیر اعظم نجیب میقات کو باقاعدہ غزہ کے دورے کی دعوت بھی دی۔

اسماعیل رضوان کچھ روز قبل امدادی سامان لیکر لبنان پہنچے تھے، ان کی آمد کا مقصد شام سے ہجرت کر کے یہاں آنے والے فلسطینی مہاجرین کو نقد رقوم اور امدادی اشیاء تقسیم کرنا تھا۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.