(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عالمی برادری فلسطینیوں کے خلاف صیہونی جاری تشدد کی کارروائیوں اور بین الاقوامی قانون کے ان گنت اصولوں کی صریح نظر اندازی کا ذمہ دار ٹھہرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے۔
مسجد اقصیٰ قبلہ اول پر غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد افواج کی سرپرستی میں جاری حملوں پر اپنے شدید ردعمل میں ملائیشیا نے مذمت کرتےہوئے کہا ہےکہ انتہا پسند صیہونی آباد کاروں کی طرف سے مسجد اقصیٰ پریلغارناقابل قبول ہے۔
ملائیشیا کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا کہ فلسطینی نمازیوں پرغیر قانونی صیہونی آباد کاروں کے حملے دانستہ اشتعال انگیزی اور مقدس مقامات کے تقدس کی کھلی خلاف ورزی ہےجس کا مقصد بیت المقدس اور مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنا ہے۔
ملائیشیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کو انسانیت کے خلاف جاری تشدد کی کارروائیوں اور بین الاقوامی قانون کے ان گنت اصولوں کی صریح نظر اندازی کا ذمہ دار ٹھہرانے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے