اسرائیلی سپریم کورٹ نے منگل کے روز مقبوضہ بیت المقدس سے فلسطینی مجلس قانون ساز کے جلا وطن منتخب رکن احمد عطون کے بھائی کو ساڑھے پانچ سال قید کی سزا سنائی ہے۔
اسمبلی کے جاری کردہ بیان کی مرکز اطلاعات فلسطین کو ملنے والے نسخے میں کہا گیا ہے کہ صہیونی عدالت نے 23 سالہ جہاد کو القدس میں حماس کا عسکری سیل قائم کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق یہ اقدام اسرائیل مخالف سرگرمی کے زمرے میں آتا ہے۔
احمد عطون کے مطابق ان کے بھائی جہاد کو جنوبی القدس کے گاؤں صور باھر میں واقع ان کے گھر سے گزشتہ برس فروری میں گرفتار کیا تھا۔ یاد رہے کہ فلسطینی مجلس قانون ساز کے ایک اور بھائی کو اسرائیلی قیدی گیلاد شالیت کی رہائی کے بدلے میں عمر قید سے رہائی ملی۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین
