(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب[تل الربیع] میں جمعہ کی شام ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے دو واقعات میں کم سے کم تین یہودی آباد کار ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ جمعہ کی شام تل ابیب میں شاہراہ ’’ڈیزنگوف‘‘ پر واقع ایک نایٹ کلب میں ایک شخص نے دو بار فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور دس زخمی ہوگئے۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بہ حفاظت فرار ہوگیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کی شناخت کرلی گئی ہے۔ اس کا تعلق مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948 ء کی وادی عارہ کے عارہ قصبے سے ہے جس کا نام نشات محمد علی ملحم اور عمر 29 سال ہے۔ پولیس نے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔ آخری اطلاعات تک اس کی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ بہ ظاہر فائرنگ کا واقعہ قومی نوعیت کا جھگڑا ہے جس کا فلسطینی مزاحمتی تحریک سے کوئی تعلق نہیں تاہم پولیس اور تفتیشی ادرے واقعے کے تمام پہلوؤں کی تحقیقات کررہے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ ایک مسلح شخص نے ’’کارل گوستاؤ‘‘ ماڈل کے منی پستول سے نائٹ کلب میں گھس کر فائرنگ کی۔ فائرنگ کے وقت اسے ہنستے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ فائرنگ کے بعد وہ جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور پیشہ نشانہ باز معلوم ہوتا ہے۔ اس نے جس اطمینان کے ساتھ فائرنگ کی وہ کوئی آوارہ پاگل شخص نہیں کرسکتا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ واقعے کا پس منظر قومی جھگڑا لگتا ہے جسے فوجداری نوعیت کا کیس قرار دینا قبل از وقت ہوگا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد اپنا بیگ اور اسلحہ وہی چھوڑ کر فرار ہوا۔ اس کے بیگ سے قرآن پاک کا ایک نسخہ بھی ملا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ فلسطینی کے زیراستعمال ہتھیار انتہائی نایاب ہے اور اس کا فلسطین پہنچنا بھی حیران کن ہے۔
اسرائیل کے دوسرے عبرانی ٹی وی 7 کے مطابق حملہ آورپولیس کی فائرنگ سے زخمی ہوا تاہم وہ اسی حالت میں فرار ہوگیا تھا۔ پولیس نے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔
رپورٹ کے مطابق حملہ آور موٹرسائیکل پرسوار تھا۔ اس نے شاہراہ ڈینزنکوف پر واقع ایک ہوٹل فائرنگ کی اور فرار ہوگیا۔
ان صہیونیوں کی ہلاکت کے ساتھ ہی انتفاضہ قدس کے دوران ہلاک ہونے والے صیہونیوں کی تعداد ستائیس ہو گئی ہے- اکتوبر دوہزار پندرہ میں انتفاضہ قدس کے آغاز سے اب تک صیہونی حکومت کے فوجیوں کے حملوں میں ایک سو پینتالیس فلسطینی شہید ہوئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں زخمی اور گرفتار بھی ہوئے ہیں-